بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیف کے حالات دوسری جنگِ عظیم جیسے ہوگئے ہیں، یوکرینی وزیر خارجہ

یوکرین کے وزیرِ خارجہ دمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف کی جو صورتحال ہے، ویسی صورتحال دوسری عالمی جنگ میں دیکھی گئی تھی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جب 1941 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی نے ہمارے دارالحکومت پر حملہ کیا تھا تب ایسے حالات تھے۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’یوکرین نے ماضی میں ان حملوں کو شکست دی اور اب وہ اسے بھی شکست دے گا۔‘

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر حملے سے قبل بیلاروس کے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سرحد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیوٹن کو روکو، روس کو الگ تھلگ کر دو، تمام تعلقات کو توڑ دو اور  روس کو ہر جگہ سے نکال دو۔

خیال رہے کہ یوکرین کےدارالحکومت کیف میں جمعہ کی صبح دودھماکوں کی آواز سنی گئی، جبکہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.