بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیسے پتہ لگائیں کہ آپ کو کسی نے واٹس ایپ پر بلاک کیا ہوا ہے؟

میٹا کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے تنگ کرنے والے نمبرز کو بلاک کرنے کا آپشن متعارف کروایا، تاہم کبھی ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کسی نے اس آپشن کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو بھی بلاک کردیا ہو۔ 

دُنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ’واٹس ایپ‘ جلد ہی ایک آپشن متعارف کرائے گا جو صارفین کو یہ انتخاب کرنے دے گا کہ اُن کا آن لائن اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے۔

لیکن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف نہیں کروایا جو آپ کو فوری آگاہ کرے کہ کسی نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔ 

اسی طرح یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آپ کو بلاک کیا جاچکا ہے، کوئی آسان طریقہ موجود نہیں، تاہم کچھ ترکیبیں لگاتے ہوئے اس چیز کا اندازہ ضرور لگایا جاسکتا ہے۔ 

ترکیب 1:

اگر آپ واٹس ایپ میں اس صارف کے نمبر پر جا کر یہ دیکھ پارہے ہیں کہ وہ آخری مرتبہ آن لائن کب آیا تھا، لیکن وقت گزرنے کے بعد بھی وہی اسٹیٹس نظر آرہا ہے تو امکان ہے کہ اس نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔ 

ترکیب 2: 

اسی طرح اگر اچانک سے آپ کے پاس اپنے کانٹیکٹ نمبر کا پروفائل فوٹو نظر آنا بند ہوجائے تو قوی امکان ہوتا ہے کہ اس صارف نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔ 

اسی طرح تصویر نظر نہ آنے میں یہ بھی ممکن ہے کہ اس صارف نے اپنی تصویر تبدیل کردی، تاہم اگر کوئی صارف مسلسل کوئی نہ کوئی تصویر پروفائل پِک کے طور پر استعمال کرے اور اچانک نظر آنا بند ہوجائے تو یہ بلاک کیے جانے کی جانب اشارہ ہے۔ 

ترکیب 3:

ابتدا میں بتائی گئی دو ترکیبوں کے بعد آپ مطمئن نہیں ہوتے تو اس صارف کو ایک پیغام بھیج کر دیکھیں، اگر پیغام نہیں پہنچتا تو دو باتوں کے امکانات ہیں، ایک یہ کہ آپ کو بلاک کیا جاچکا ہے اور دوسرا یہ کہ اس صارف کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے۔ 

ترکیب 4: 

اسی طرح اگر آپ کو یہ شک ہو کہ آپ بلاک کیے جاچکے ہیں تو پھر اس صارف کو ایک مرتبہ واٹس ایپ پر کال کریں، اگر کال کا اسٹیٹس "Ringing” نہیں آتا تو اس کا مطلب بالکل اسی طرح واضح ہے جس طرح ترکیب 3 میں بتایا گیا ہے۔ 

ترکیب 5:

ابتدا میں بتائی گئی تمام ترکیبوں کو آزمانے کے بعد آخر میں یہ چھوٹی سی ترکیب بھی آزما لیں۔ 

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کیا جاچکا ہے تو آپ واٹس ایپ گروپ بنانے کی کوشش کریں اور اسی صارف کو گروپ میں شامل کرنے کی کوشش کریں جس پر آپ کو بلاک کیے جانے کا شک ہے۔

اگر گروپ میں شامل کرتے وقت آپ کے پاس یہ واٹس ایپ میسج آجائے کہ "آپ اس صارف کو شامل کرنے کے مجاز نہیں” تو قوی امکان ہے کہ اس صارف نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.