ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

کیسکو نے نادہندہ سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی لسٹ تیار کرلی

کیسکو کے نادہندہ سابق ارکان اسمبلی، سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور بااثر شخصیات کی لسٹ تیار کرلی گئی۔

کیسکو حکام کے مطابق بااثر شخصیات کیسکو کی 1 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 196 روپے کی ناہندہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نادہندہ اہم شخصیات کی لسٹ کمشنر کوئٹہ کو بھیج دی جلد کارروائیاں کی جائیں گی۔

کیسکو حکام نے بتایا کہ سابق ایم پی اے عاصم کرد گیلو کیسکو کے20 لاکھ 60 ہزار 591 روپے کے نادہندہ ہیں۔

سابق ایم پی اے ہمایوں عزیز کرد کیسکو کے49 لاکھ 54 ہزار 554 روپے کے اور سابق ایم پی اے ظفر زہری 11 لاکھ 65 ہزار725 روپے کے نادہندہ ہیں۔

کیسکو حکام نے بتایا کہ قبائلی شخصیت میر فیروز لہڑی کیسکو کے4 لاکھ 93 ہزار 310 روپے کے، سابق وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران 3 لاکھ 51 ہزار 970 روپے کے اور سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی 4 لاکھ 47 ہزار810 روپے کے نادہندہ ہیں۔

وڈیرہ شیرین مری کیسکو کے 86 ہزار 953 روپے کے نادہندہ، سابق ایم این اے عبدالقہار ودان 9 لاکھ 16 ہزار 253 روپے کے، سابق ایم پی اے احمد نواز 1 لاکھ 79 ہزار 58 روپے کے اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللّٰہ لانگو کیسکو کے 15 لاکھ 73 ہزار 172 روپے کے نادہندہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.