ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

کیرتھر میں مزید 6 آئی بیکس مردہ حالت میں پائے گئے

کیرتھر میں مزید 6 آئی بیکس مردہ حالت میں پائے گئے، مقامی ذرائع کے مطابق آئی بیکس کی اموات فطری نہیں وائرس کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے آئی بیکس میں بیماری بکریوں کی وجہ سے پھیل رہی ہے، لائیو اسٹاک کے ماہرین نے تقریباً 3 ہزار بکریوں کو ویکسین لگائی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق محکمۂ وائلڈ لائف سندھ کی ٹیم نے بھی متاثرہ جگہ کا دورہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کنزرویٹر محکمۂ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ آئی بیکس بڑے رقبے پر مردہ نہیں پائے گئے، مردہ آئی بیکس بظاہر بیمار یا کمزور نظر نہیں آرہے۔

کنزرویٹر محکمۂ جنگلی حیات نے کہا کہ مردہ آئی بیکس کی باڈیز کے نمونے لے لیے گئے ہیں، رپورٹس آنے کے بعد موت کی وجوہات معلوم ہو سکیں گی۔

کیرتھر میں آئی بیکس بیماری سے مرنے لگے، ذرائع نے بتایا ہے کہ 3 ماہ کے دوران درجنوں آئی بیکس مر چکے ہیں۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمۂ جنگلی حیات حیدر آباد واجد شیخ نے کہا کہ 6 آئی بیکس مردہ دیکھے، 15 آئی بیکس انتہائی کمزور اور بیمار نظر آئے۔

واجد شیخ کا کہنا ہے کہ آئی بیکس کی آنکھیں بند اور منہ سے جھاگ نکل رہا ہے، ان کی سماعت بھی متاثر ہے، شک ہے بکریوں سے آئی بیکس میں یہ بیماری لگی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.