burley bike hookup secure hookup site hookup Uniondale hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیبل ایسوسی ایشن کا کےالیکٹرک کی جانب سے آپٹک فائبرز کاٹنے پر شدید رد عمل

کیبل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکسس پرووائڈر ایسوسی ایشن نے کےالیکٹرک کی جانب سے آپٹک فائبرز کو کاٹنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین کیپ خالد آرائیں نے اعلان کیا کہ اگر کےالیکٹرک نے روش نہ بدلی تو 13دسمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

کیبل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکسس پرووائڈر ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

چیئرمین کیپ خالد آرائیں کے مطابق کےالیکٹرک کی جانب سے شہر میں فائبر آپٹک وائرز کو کاٹنا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کےاثاثوں کو نقصان پہچانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مشکلات میں ڈالا جارہا ہے۔ کےالیکٹرک پچھلے 15 دنوں سے تاروں کو کاٹ رہا ہے۔

خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ کیپ اور پی ٹی اے پی اے نے کئی بار معاملہ کےالیکٹرک کے سامنے اٹھایا مگر تاریں کاٹنے کا سلسلہ نہیں رکا، کمشنرکراچی کی موجودگی میں یقین دہانی کے باوجود فائبروائرز کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمشنر کراچی سمیت دیگرحکام سے اپیل کی کہ کےالیکٹرک کو اس حوالے سے ہدایت دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.