منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

کیا 3 قتل کا مقدمہ عبدالرحمان کھیتران کے خلاف درج ہوگا؟

کیا سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہوگا؟ لگتا نہیں ہے۔

وزیر مواصلات بلوچستان کے خلاف پرچہ کاٹنے کے لیے پولیس کو مدعی کی تلاش ہے۔

وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے 3 افراد کے قتل،نجی جیل کے الزامات مسترد کردیے ۔

مقتولہ گراں ناز کا شوہر خان محمد مری اپنی جان کے خوف سے روپوش ہے۔

بارکھان کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) نور محمد بڑیچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوہلو کے تھانیدار خان محمد مری کے منتظر ہیں تاکہ ایف آئی آر کاٹی جاسکے، شام تک نہ آئے تو پولیس مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلے گی، کنویں سے ملی لاشوں کا پوسٹمارٹم کرلیا گیا۔

ایس پی بارکھان نے مزید کہا کہ پچھلے ماہ وہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر کا معائنہ کرچکے ہیں، جہاں انہیں کوئی قیدی نہیں ملا، خاتون اور 2 بیٹوں کے قتل کی کیس کی بھرپور تفتیش کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.