بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیا گلزار احمد ریٹائرمنٹ کے دو سال پورے ہونے سے پہلے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں؟

کیا جسٹس (ر) گلزار احمد اپنی ریٹائرمنٹ کے دو سال پورے ہونے سے پہلے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں؟ اس سوال سے متعلق مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ 

سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ جسٹس (ر) گلزار احمد کو نگران وزیراعظم بنانا قانون کے تحت ممکن نہیں۔

کور کمیٹی کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا گیا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ قانونی لحاظ سے نگران وزیراعظم کا عہدہ آفس آف پرافٹ ہے، جسٹس (ر) گلزار احمد ریٹائر ہونے کے بعد دو سال تک آفس آف پرافٹ نہیں لے سکتے۔

اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نا بھی لیں تو بھی قانون کا اطلاق ہوگا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق چیف جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے عہدے پر تعیناتی کے لیے 2 سال کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.