اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

کیا چیف جسٹس کو ذاتی مفاد سے متعلق کیس سننا چاہیے؟ سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا چیف جسٹس کو ذاتی مفاد سے متعلق کیس سننا چاہیے؟

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آئین آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی کا اختیار سپریم کورٹ کو دیتا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 6 ججوں نے آئینی تقاضے کے برعکس یہ عدالتی اختیار فرد واحد چیف جسٹس کو سونپ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون سازی سے فرد واحد کا یہ اختیار تین رکنی کمیٹی کو دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.