بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیا ن لیگ کا مہنگائی مارچ دھرنے میں تبدیل ہوگا؟

کیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مارچ اسلام آباد پہنچ کر ختم ہوجائے گا یا دھرنے میں تبدیل ہوگا؟

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی حکمت عملی بتادی۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہم کسی سے نہیں ڈریں گے، ہم جی ٹی روڈ سے قافلے لے کر راولپنڈی جائیں گے اور عوامی جلسہ کریں گے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ملک خلفشار اور تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، ن لیگ پُرامن جماعت ہے، ہم 126 دن کا دھرنا نہیں دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ نے گرمجوشی سے استقبال کیا، ہمارے درمیان ذہنی ہم آہنگی ہے، تحریک عدم اعتماد کی صورت میں سارے گروپ ہمارا ساتھ دیں گے۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت نے اتحادیوں کو منانے کی ایک اور کوشش کی ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تمام منحرف اراکین مستعفی ہوں گے، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آنے والے پیسے دراصل بزنس ٹرانزیکشنز ہیں، وقت آنے پر یہ تمام کیس کوڑے کے ڈھیر ثابت ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.