پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طاقت ور حلقوں کے نیوٹرل ہونے کا انتظار ہی کرتے رہنا ہے تو پھر اگلے الیکشن لڑنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ بھی قانونی نہیں، وہاں بھی تحریک عدم اعتماد آنی چاہیے مگر اس سے حکومت نہیں گرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان سے رابطے کرنے میں پیپلز پارٹی سے بہتر پوزیشن میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیلانی نے الیکشن جیت کر حکومت کو کمزور کر دیا تھا، پھر اپوزیشن لڑ پڑی اور حکومت جو پہلے بھاگ رہی تھی بعد میں بغلیں بجانے لگی۔
Comments are closed.