پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

کیا نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی کردار ہے؟ خواجہ آصف سے صحافی کا سوال

وزیر دفاع خواجہ آصف سے صحافی نے سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہوچکا ہے؟ کیا نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی کردار ہے؟ نواز شریف سے کیا کوئی مشاورت بھی نہیں ہو رہی؟

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا، تعیناتی پر مشورہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، وزیراعظم ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ اخباری خبریں ہیں۔

سائفر سے دستبردار ہونے کے عمران خان کے بیان پر وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان ہر چیز سے مکر جاتے ہیں، وہ کیا کچھ کہہ جاتے ہیں خود انہیں یاد نہیں رہتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.