بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

کیا عمران خان اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے، علامہ طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عمران خان آج کہتے ہیں شہباز شریف مانگنے گئے ہیں، کیا وہ اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس سوچ سے باہر نکل کر ملک و قوم کا سوچنا ہو گا۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی ضد اور انا سے نکل کر ملک و قوم کا سوچنا چاہیے، حوصلہ رکھیں انتخابات آ جائیں گے پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ امریکی صدر نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ایسے بیانات سے پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط نہیں بنایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی، عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، یہ عالمی دنیا کا موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ان کا یہ بھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اسلامی عرب ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.