قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی نئی تصویر پر بے شمار دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں تصویر بنوانے کے لیے پروفیشنل ماڈلز جیسا پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہین آفریدی کی اس تصویر پر جہاں انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے وہیں کرکٹر شاداب خان نے بھی دلچسپ سوال کیا ہے۔
شاداب خان نے شاہین آفریدی کی اس ٹوئٹ پر کمنٹ کیا ہے کہ ’ماڈلنگ کب شروع کی؟‘ اور ساتھ میں ’شاہین‘ (پرندے) کا ایموجی بنایا ہے۔
اس سوال پر شاہین آفریدی نے بھی اپنی بھر پور حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے جواب میں لکھا ہے کہ ’آپ سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں بھائی۔‘
Comments are closed.