کیا پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے ہیں؟
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ ہوم سیریز کے آغاز سے ایک روز قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کے دوران گھٹنے پر گیند لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق گیند لگنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ چھوڑنا پڑی لیکن ٹریٹمنٹ کے بعد انہوں نے دوبارہ بیٹنگ پریکٹس کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ کی طرف سے شاہین آفریدی کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed.