صدر پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے سوال کیا ہے کہ کیا سیاسی اجتماعات سے کورنا نہیں پھیل رہا ہے؟
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کاشف مرزا نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی کے باوجود اسکولوں کو بند کرنا سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے دورانِ گفتگو استفسار کیا کہ ملک بھر میں سیاسی اجتماعات ہورہے ہیں، کیا ان سے کورونا نہیں پھیل رہا؟
صدر پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے مزید کہا کہ اسکولوں کو بند کرنے سے متعلق ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، بڑے شہروں میں کورونا کی شرح 2 سے 3 فیصد ہے لیکن پھر بھی اسکول بند ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کورونا کی ابتدا سے اب تک 10 ہزار سے زائد اسکول بند ہوچکے ہیں، مجموعی طور پر 15 لاکھ میں سے 7 لاکھ اساتذہ بے روزگار ہوئے۔
Comments are closed.