جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

کیا روبوٹس خدا پر یقین رکھتے ہیں؟

ہیومنائیڈ روبوٹ امیکا کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہ اب تک دنیا کی سب سے خوفناک روبوٹ ہے جوکہ آرام سے مسکراتے ہوئے بالکل ایک انسان کی طرح کسی کو بھی خود اپنا تعارف کرواسکتی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس روبوٹ کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔ 

اس ویڈیو میں اسے دبئی کے میوزیم آف دی فیوچر میں سیاحوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ 

انتہائی حقیقت پسندانہ مزاج کی مالک امیکا نہ صرف مسکراتی اور حرکت کرتی ہے بلکہ پلکیں بھی جھپکتی ہے۔

اس کا گفتگو کرنے کا انداز دوسرے روبوٹس کے برعکس بہت زیادہ دلچسپ ہے۔

امیکا کی سوشل میڈیا پر بہت سی وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں اسے مذاق کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ 

وہ وائرل ویڈیو میں ایک شخص سے سوال پوچھتے نظر آتی ہے کہ کیا میں ’اسپیلنگ بی‘ جیت سکتی ہوں؟

سیاح امیکا سے ہر طرح کے سوالات پوچھتے ہیں، ایک سیاح نے اس سے پوچھا کہ ’کیا وہ خوش ہے؟‘

 اس سوال کے جواب میں امیکا نے کہا کہ ’اس کے پاس جذبات نہیں ہیں‘۔

اسی طرح کے ایک شخص نے امیکا سے پوچھا کہ ’کیا وہ خدا پر یقین رکھتی ہے؟‘

جس پر اس نے جواب دیا کہ’وہ کسی بھی چیز پر یقین نہیں رکھتی‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.