بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیا رمضان میں تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں ؟

کراچی: کورونا وائرس  کی تیسری خطرناک لہر سے بچنے کے لیے  سندھ میں آٹھویں جماعت تک کے لیے اسکول بند کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی  کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں اسکول بند کرنے سے متعلق تجاویز سامنے آئیں۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس کے دوران اسٹیرنگ کمیٹی کے شرکاء نے صوبے بھر میں کورونا سے بچنے کے لیےاسکولوں کو 15 روز کے لیے بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔

 جبکہ اس موقع پر پرائیوٹ اسکولز کے نمائندے نے اعتراض اٹھایا کہ جب مارکیٹیں کھلی ہیں تو اسکول کیوں بند کیے جائیں؟پرائیوٹ اسکولز مالکان نے صوبائی وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پبلک پلیس، سینیما، واٹر پارک بند کرائے جائیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی، صبح کی شفٹ والے اسکولوں 7:30 سے 11:30 تک اور دوسری شفٹ 11:45 سے 02:45 تک کی ہوگی،جمعہ والے روز اسکول 7:30 سے 10:30 بجے تک کھلے گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اجلاس میں اسکولوں کوبند کرنے یا نہ کرنےکی 2 مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں جنہیں این سی او سی میں پیش کروں گا، این سی او سی کے فیصلے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.