بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیا حکومت ہٹانے کے لیےکوئی ملک دھمکی دے سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس کا دورہ کرنے پرطاقتور ملک ناراض ہوگیا، کیا حکومت ہٹانے کے لیےکوئی ملک کسی ملک کو دھمکی دے سکتا ہے،ہماری غلطی ہے ہم نے انہیں تاثر دیا کہ ہم آپ کے بنا زندہ نہیں رہ سکتے۔

اسلام آباد میں 2 روزہ سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ نے کہا بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے ،مداخلت نہیں کرسکتے، وہ آزاد ملک ہے توپھر ہم کیا ہیں؟

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتوار کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب بھی ہو جائے لیکن ان مُرداروں سے شکست نہیں مانیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اچکنیں سلوانے والے کہہ رہے تھے کہ ہمیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی بڑی وجہ مجرموں کو سزائیں نہ ملنا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ غریب ملک کے کرپٹ لوگ پیسہ باہر لے جاتے ہیں، مخصوص طبقہ عوام کو آگے نہیں بڑھنے دیتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.