امریکی صدر جوبائیڈن کو صدارت کے لیے مضبوط، صحت مند اور فٹ قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 80 سالہ جوبائیڈن صدارتی ذمہ داری نبھانے کے لیے مضبوط اور فٹ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جمعرات کو واشنگٹن کے اسپتال میں امریکی صدر کا 3 گھنٹے تک طبی معائنہ ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2021 میں صدر بننے کے بعد جوبائیڈن کا دوسری مرتبہ طویل اور جامع طبی معائنہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور امکان ہے کہ وہ جلد دوسری مرتبہ بھی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کیون او کونر نے جمعرات کو ایک میمو میں لکھا کہ جوبائیڈن کا اس وقت دل کی بے قاعدہ دھڑکن، ہائی کولیسٹرول، موسمی الرجی، ریڑھ کی ہڈی کے درد اور پاؤں میں تکلیف کاعلاج کیا جا رہا ہے تاہم ان کی حالت بہتر ہے۔
Comments are closed.