بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

کیا ججز کو جوڈیشل سسٹم کی دھجیاں اڑانے والے کو ریلیف دیناچاہیے، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ کیا ججز کو جوڈیشل سسٹم کی دھجیاں اڑانے والے کو ریلیف دیناچاہیئے، ابھی فیصلے ہوئے نہیں، ابھی تو عدالت نے بلایا ہے۔

صوبائی وزیر نے لاہور میں جاری سیاسی صورتحال پر ردّ عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوش فہمی میں نہ رہیں، دو چار ہزار آدمی جمع کرنا بڑی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ پولیس کو زخمی کریں، آپ اسٹیٹ سے لڑنے کی کوشش کریں، آپ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ اسٹیٹ سے لڑناچاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سیاسی جماعت سے ملٹری آرگنائزیشن بنانےکی طرف جارہے ہو، آپ ملک کوخانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ آپ حکومت کی شرافت کو حکومت کی کمزور سمجھ رہے ہو، آپ چاہتے ہو خون خرابہ ہو، غریب آدمی کا نقصان ہو، اگر آپ کی بدتمیزی کا جواب نہیں دے رہےتو یہ نہ سمجھیں کمزور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.