سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے استفسار کیا کہ کیا تجاوزات گرانے کی کارروائی حلیم عادل شیخ کے خلاف ہوئی ہے؟
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ پنجاب میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہو تو تعریف اور سندھ میں ہو تو الزام تراشی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینیں واگزار کرائی جائیں گی اگر کسی نے رکاوٹ ڈالی تو اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری طرف صوبائی وزیر سعید غنی نے ملیر میں فارم ہاوسز گرائے جانے کو عدالتی حکم کے مطابق قرار دیا۔
اس سے قبل حلیم عادل شیخ نے ملیر میں گرائے گئے فارم ہاؤسز کو سندھ حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فارم ہاؤسز میرے رشتے داروں کے نام پر ہیں، جسے تجاوزات قرار دے کر گراگیا ہے۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن کےد وران عملے پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ ہیوی مشینری کے شیشے توڑ دیے گئے۔
Comments are closed.