بوڑھا ہونا یا دکھائی دینا کسی کو پسند نہیں لیکن زندگی کی یہ حقیقت اب شاید انسان ٹال سکے کیونکہ اسرائیلی سائنسدان بوڑھے افراد کو پھر سے جوان کرنے کے طریقے پر کام کررہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ تحقیق کے بعد اسرائیلی سائنسدانوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے بوڑھے انسانوں کی جلد کو دوبارہ جوان بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق لیبارٹری میں چوہوں پر کی گئی جس کے بعد سائنسدانوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بوڑھے انسانوں کی جلد کو بھی جوان انسانوں کی جلد میں بدلا جاسکتا ہے۔
اس تحقیق میں کچھ غیرملکی ڈاکٹرز اور پروفیسرز بھی شامل ہیں، یہ تحقیق ایک معروف سائنسی جریدے میں شائع بھی ہوئی ہے۔
Comments are closed.