کیا آپ اس حالت میں اپنی کار چلائیں گے؟
جب اس شخص کو روکا گیا تو وہ تقریباً صفر وزیبلیٹی یعنی دیکھنے کی صلاحیت کے ساتھ گاڑی چلا رہے تھے۔
سکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں ایک شخص کے خلاف پُرخطر ڈرائیونگ کے الزام میں اس وقت مقدمہ درج کیا گیا جب انھیں اپنی کار کے اگلے اور پچھلے شیشوں پر شدید برف جمے ہونے کے باوجود گاڑی چلاتے ہوئے پایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر حفاظتی تیاری کے گاڑی چلانے کی شاید یہ شدید ترین مثال ہو۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب اس شخص کو روکا گیا تو وہ تقریباً صفر وزیبلیٹی یعنی دیکھنے کی صلاحیت کے ساتھ گاڑی چلا رہے تھے۔
یہ واقعہ جمعرات کے روز ڈنسنین انڈرسٹریل اسٹیٹ میں پیش آیا۔
پولیس افسران واقعی میں یقین نہیں کر پا رہے تھے کہ ان کی نظروں کے سامنے کیا ہو رہا ہے۔
انسپکٹر گریگ برنز کا کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ کوئی اس میں زخمی نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے افسران واقعی میں یقین نہیں کر پا رہے تھے کہ ان کی نظروں کے سامنے کیا ہو رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص نے اس حالت میں گاڑی چلا کر خود کو دیگر لوگوں کو شدید خطرے میں ڈالا۔
ادھر ایڈنبرہ میں ایک اور شخص کو بھی انھی الزامات میں پکڑا گیا جب پولیس نے ایک شخص کو جمع ہوئی برف کے ساتھ گاڑی چلاتے دیکھا۔
Comments are closed.