جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

کیا آئی ایم ایف سے قرضہ لینا ہی ترقی کا واحد حل ہے؟ سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ کیا آئی ایم ایف سے قرضہ لینا ہی ترقی کا واحد حل ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے نمازِ عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ قرضے لے کر ہی ہم اس حال تک پہنچے ہیں، ہمیں اپنا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، معاشی ترقی کے لیے اپنے اخراجات کم سے کم کرنا ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک پر اشرافیہ حکمران ہے اور ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور وسائل کا صحیح استعمال کریں۔ مشکلات سے نجات کا واحد راستہ عدل و انصاف کا نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے وی آئی پی کلچر اور کرپشن کا خاتمہ کریں، روشن خوشحال مستقبل کی خاطر مل کر جدوجہد کرنی ہے۔ اپنے حصے کا فرض ادا کریں اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.