سدھارتھ ملہوترا نے اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کو اپنا سب سے قیمتی خزانہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اہلیہ کے متعلق بات کرتے ہوئے سدھارتھ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شادی میں ’میں‘ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، ’ہم‘ ہوتا ہے، ’ہم‘ ہوتے ہیں، ہماری جیت ہوتی ہے، یہ زندگی ہے۔
خیال رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی 7 فروری کو ہوئی تھی۔
سدھارتھ کو اب ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ میں دیکھا جائے گا جس میں وہ پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے۔
Comments are closed.