ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

کہیں ن لیگ نہ جیت جائے، ثاقب نثار نے ہمارے منصوبوں پر پابندیاں لگائیں، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہیں ن لیگ نہ جیت جائے اس لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 2018 سے پہلے ہمارے منصوبوں پر پابندیاں لگائیں۔

لاہور میں شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کے جھرلو الیکشن میں ن لیگ اور نواز شریف سے خدمت کا موقع چھینا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بھڑاس نکالی، منصوبے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر 11 ماہ تک کیس سنا اور کارروائی مکمل ہونے کے 8 ماہ بعد تک فیصلہ نہ دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اورنج لائن ٹرین کا کام 2018 سے پہلے مکمل ہو جاتا تو ن لیگ کو الیکشن میں فائدہ ہوتا، ثاقب نثار راستہ نہ روکتے تو الیکشن میں ن لیگ کے وارے نیارے ہوتے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اس وقت جو کچھ عدالت عظمیٰ اور پارلیمنٹ کے درمیان ہو رہا ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.