بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کہا جارہا ہے سیلاب کے باعث سیاست نہ کروں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہے کہ انہیں کہا جارہا ہے سیلاب کے باعث سیاست نہ کروں۔

ایک بیان میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے ساتھ آزادی تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہیں کہا جارہا ہے سیاست نہ کریں، لوگ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین ان کی ذمے داری ہیں، اس کے ساتھ اپنی آزادی کی تحریک کے لیے بھی بھرپور کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیلاب متاثرین کے لیے ڈیزل سے زیادہ کام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.