بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

کہاں ہیں عمران خان، عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے: چیف جسٹس عامر فاروق

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدم حاضری پر برہم ہو گئے۔

عدالتِ عالیہ نے عمران خان کے وکیل سے پوچھا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟

وکیل نے جواب دیا کہ وہ نہیں آئے، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے کہا کہ کہاں ہے استثنیٰ کی درخواست؟ عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے۔

اسلامآباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان عدالتی وقت ختم ہونے تک پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے۔

اس کے ساتھ ہی عدالتِ عالیہ نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.