بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کھیلوں میں بہتری کیلئے وزیراعظم سے امیدیں وابستہ ہیں، سابق اولمپئن رشید الحسن

سابق اولمپئن رشید الحسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہاکی میں ایسے لوگ سامنے لائیں، جس سے پاکستان میں کھیل بہتر ہو۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رشید الحسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کھیلوں کے حوالے سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اولمپکس میں ہاکی میں میڈل جیتا، ہاکی میں ایسے لوگ سامنے لے کر آئیں جس سے ہاکی بہتر ہو۔

سابق اولمپئن نے مزید کہا کہ ہر اولمپئن چاہتا ہے کہ پاکستان کی ہاکی میں بہتری آئے، موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ قومی کھیل میں بہتری نہیں آسکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہاکی کا کھویا ہوا مقام پانے کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ صدر خالد سجاد کھوکھر اور آصف باجوہ کو فوری ہٹایا جائے۔

رشید الحسن نے یہ بھی کہا کہ امید ہے وزیراعظم عمران خان ہاکی کے حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.