نیوزی لینڈ کی ایک آرٹ گیلری میں حال ہی میں ایک متنازع آرٹ ورک سامنے آیا جو کہ اچار یا چٹنی میں موجود ایک کھیرے کا سلائس چھت پر چپکنے پر مشتمل تھا۔
چھت پر جاکر چپکنے والی برگر کی چٹنی آرٹ کا نمونہ بن گئی اور اس کی مالیت 6 ہزار 200 ڈالر ہوگئی۔ اس کا عنوان پکل (اچار یا چٹنی) تھا۔
آکلینڈ کی مائیکل لٹ گیلری میں ان دنوں جاری نمائش میں موجود اس فکر انگیز آرٹ ورک کا تعلق ایک آسٹریلین آرٹسٹ میتھیو گرفن سے ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ کھیرے کا ایک سلائس ہے جو چیز برگر کے درمیان میں کیچپ اور چٹنی کے ساتھ موجود تھا اور اسے نمائش کے دوران آرٹ گیلری کی چھت پر چپکایا گیا تھا۔
اس عجیب و غریب فنی نمونے کو گیلری انتظامیہ نے اپنے خاص انداز کے باعث متوجہ کرنے والا ڈیزائن قرار دیتے ہوئے اس کی مالیت یا قدر کے بارے میں سوال کیا تھا۔
سڈنی کے فائن آرٹس کے ڈائریکٹر ریان مور کے مطابق اس قابل قدر تخلیق کی مالیت 6 ہزار 200 ڈالرز کے مساوی ہے جو کہ خاصی مناسب رقم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فنکار کسی چیز کے بارے میں خود فیصلہ نہیں کرتے کہ یہ تخلیق ہے یا نہیں بلکہ یہ کام آرٹ گیلریز کرتی ہیں۔
اس سے قبل بھی ایک ایسا ہی متنازع آرٹ ورک چند برس قبل اس وقت خبروں کی شہ سرخی بنا تھا جب ایک کیلا ایک دیوار میں جا پھنسا اور پھر وہ ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر جیسی خطیر رقم میں فروخت ہوا۔
Comments are closed.