منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

کھیتران نے 3 افراد کے قتل، نجی جیل کے الزامات مسترد کردیے

وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمان کھتیران نے 3 افراد کے قتل،نجی جیل کے الزامات مسترد کر دیے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عبدالرحمان کھیتران نے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مطالبہ کیا۔

بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لاشوں میں شامل خاتون گراں ناز کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے قرآن پاک ہاتھ میں لے کر دہائیاں دیں۔

صوبائی وزیر نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ تحقیقات کے لیے پیش ہونے کو تیار ہیں، بدنام کرنے کی سازش کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ میرے گھر پر گزشتہ دورِ حکومت میں تلاشی لی گئی، جیل ہوتی تو پتا چل جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی اگر کسی کو شک ہے تو میرے گھر میں آکر دیکھ سکتا ہے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ انہیں علاقائی سیاست کے حق سے محروم رکھنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر علاقے کا امن خراب کرنے کے لیے میرے خلاف سازش کر رہے ہیں، ان کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.