پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ نمبر ون پوزیشن کو انجوائے کریں لیکن یاد رکھیں 2 دن بعد ایشیا کپ ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن لینے کے بعد کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور کیک کاٹ کر افغانستان کے خلاف کلین سوئپ اور نمبر ون پوزیشن کا جشن منایا۔
اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم متحد ہے اور سب کے دل صاف ہیں، محنت اور لگن سے نمبر ون پوزیشن ملی ہے، اس ٹیم نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہر کوئی ایک دوسرے کی اچھی کارکردگی پر خوش ہوتا ہے، کسی دن بولنگ تو کسی روز بیٹنگ ٹیم کو جتوائے گی لیکن ہم سب نے ایک رہنا ہے، کوئی تیرا میرا اور تو نہیں ہوتا سب کی محنت اور کوشش ہوتی ہے جو ٹیم کو کامیاب بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان سب کو دیکھنا ہوتا ہے اور اس ہی مومنٹم کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔
اس موقع پر مکی آرتھر نے بھی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو شاباش دی اور ان کے حوصلے بڑھائے اور محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔
Comments are closed.