پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، ایسی ٹیم تیار ہوسکتی ہے جو ورلڈ کپ جیتے، مکی آرتھر

پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، ایسی ٹیم تیار ہوسکتی ہے جو ورلڈ کپ جیتے۔

جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کافی پُراعتماد ہیں۔

نیوزی لینڈ سیریز پر بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.