پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہا ہے کہ کھلاڑی بابر اعظم کے مقررہ معیار پر پورا ترنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔
ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی لیفٹ ہینڈڈ بیٹر نے کہا کہ بنگلادیش کی پچز اور کنڈیشنز پاکستان اور یواے ای سے مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کی پچز پر اننگز کے آغاز میں بیٹنگ آسان نہیں، محمد رضوان نے یہی کہا کہ کچھ دیر وکٹ پر ٹھہر گئے تو رنز بنانا آسان ہوگا۔
فخر زمان نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے بولرز اپنی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں، پاکستان ٹیم کی مستقل اچھی کارکردگی کا سہرا بابر اعظم کو جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جو معیار مقرر کررہے ہیں، ان پر پورا اترنے کے لئے پلیئرز سخت محنت کرتے ہیں۔
Comments are closed.