جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کھلاڑیوں کے سنگ میل سے زیادہ اہم کیا؟ شان مسعود نے بتادیا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کھلاڑیوں کے سنگ میل سے زیادہ اہم چیز بتادی۔

آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں شان مسعود نے ناقابلِ شکست ڈبل سنچری اسکور کی۔ 

پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کے خلاف 4 روزہ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے۔

دوسرے دن کھیل ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈیجیٹل سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سنگ میل اہم ہوتے ہیں لیکن اصل اہمیت کھیلنے کے طریقے، فارم اور فٹنس کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اس فارم کو برقرار رکھوں۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ جب بھی آپ پریکٹس میچ کھیلتے ہیں تو آپ کو کنڈیشنز اور پچ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ ہے، اس لیے اس میں مقابلے کی فضا رہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.