پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

کھلاڑیوں کیساتھ انڈر اسٹینڈنگ ہے، رسپانس اچھا دے رہے ہیں، عمر گل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ اور دوستانہ ماحول ہے، رسپانس اچھا دے رہے ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ مجھے پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ موقع ملا ہے۔

عمر گل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ اس وقت اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس چھ سات فاسٹ بولرز ایسے ہیں جو 140 سے زائد اسپیڈ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں۔

عمر گل نے کہا کہ بولنگ اسکلز اور ایکشن پر میں کم وقت میں کام نہیں کرسکتا، کوشش یہی ہے کہ گیم کے بارے میں آگاہی پر زیادہ سے زیادہ کام کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمان خان کے ساتھ ڈیتھ اوورز کے لیے مزید کام کررہا ہوں، بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل ہمیں اپنے فاسٹ بولرز کا خیال رکھنا ہے۔

عمر گل نے مزید کہا کہ اگر ورلڈکپ میں اچھا کرنا ہے تو بولرز کو فریش رکھنا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.