پاکستان میں کھانے پینے اور مختلف شعبوں کی درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔
ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غذائی اجناس کی درمدآت میں 30.6 فیصد کمی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر غذائی اجناس کی درآمدات ایک ارب 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، ستمبر میں غذائی اجناس کی درآمدات میں40.9 فیصد کمی ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ غذائی اجناس کی درآمدات 57 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئیں، جولائی تا ستمبر انرجی مصنوعات کی درآمدات میں 35.8 فیصد کمی ہوئی۔
ذرائع وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں انرجی مصنوعات کی درآمدات 3 ارب 52 کروڑ ڈالر رہیں، ستمبر میں انرجی مصنوعات کی درآمدات میں23.7 فیصد کی کمی ہوئی، اسی عرصے میں انرجی مصنوعات کی درآمدات ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر خام مال کی درآمدات میں 21.1 فیصد کمی ہوئی، اسی عرصے میں خام مال کی درآمدت 4 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں، ستمبر میں خام مال کی درآمدت 26.8 فیصد گر گئیں، گزشتہ ماہ خام مال کی درآمدات ایک ارب 23 کروڑ ڈالر رہیں۔
ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر کیپٹل گڈز کی درآمدات میں 20.5 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا ستمبر کنزیومر گڈز کی درآمدات میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.