بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کھاد، زرعی مشینری کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے، صدر علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کسان کی خوشحالی کے لیے کھاد اور زرعی مشینری کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، فاضل پیداوار کو بالخصوص آلو کی برآمدات میں کسانوں کو سہولت اور مدد فراہم کرنا ہوگی۔

گورنر ہاؤس لاہور میں کاشتکاروں کے مسائل پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا غذائی ضروریات پوری اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاری کے جدید طریقے اپنانا ہوں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور ان کے مسائل حل کرے گی، زرعی شعبے کی خوشحالی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی سے براہ راست جڑی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.