پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ کہاں سے آرہا ہے؟ گرفتار ملزم کے انکشافات

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں اسلحہ اور بارود بلوچستان سے فراہم کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے کچے میں آپریشن کے دوران اہم کارروائی کی اور پولیس سے مقابلے کےلیے اسلحہ، گولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹ ورک توڑ دیا۔

سی ٹی ڈی نے 2 بڑے کرمنل گینگز کو اسلحہ سپلائی کرنے والا ملزم عبدالخالق گرفتار کرلیا، جو سیکنڈ کیریئر کے طور پر آپریٹ کررہا تھا۔

ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 2 راکٹ لانچر برآمد کیے گئے، ملزم نے دوران تفتیش کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

ملزم عبدالخالق نے انکشاف کیا کہ اسلحہ اور بارود کی فراہمی بلوچستان سے کی جارہی ہے، اسلحہ و بارود لینے کےلیے دونوں گینگز نے رمضان بگٹی اور ستار پتافی کو بھرتی کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے بتایا کہ ستار پتافی کے بھائی جاوید پتافی نے بلوچستان کے اسمگلر خان مسوری بگٹی سے ڈیل کروائی۔

ترجمان کے مطابق خان مسوری بگٹی سے راکٹ لانچرز اور پروپیلرز خریدے گئے، اسلحہ و بارود کی رقم آن لائن اکاؤنٹس سے منتقل کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راکٹ لانچرز اور پروپیلرز بلوچستان سے حاجی پور اور راجن پور تک لائے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.