منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن، ماچھی گینگ کے دو ڈاکو مارے گئے

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ماچھی گینگ کے دو ڈاکو مارے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں بختیار اور معظم عرف تیلو نامی ڈاکو مارا گیا۔

ہلاک ڈاکوؤں سے دو کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کے خلاف ایک درجن سے مقدمات درج تھے۔

 یہ ڈاکو پولیس پر حملوں، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.