رحیم یار خان سے 2 ماہ قبل اغوا کیے جانے والے نوجوان کو بازیاب کروالیا گیا، ورثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان کو لڑکی کی آواز میں شادی کا جھانسہ دے کر بلایا تھا، رہائی کےلیے تاوان بھی ادا کر دیا تھا۔
رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 23 ویں روز بھی جاری ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیے گئے، راجن پور میں کچی میانوالی ون کا علاقہ کلئیر کروالیا گیا۔
ڈاکو فاروق عمرانی اپنی کمین گاہ چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ اور کمین گاہوں کو جلا دیا ہے۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے کچے کے تمام راستوں اور گزر گاہوں کی سخت نگرانی جاری ہے، آپریشن میں اب تک 4 ڈاکو ہلاک 8 ڈاکو زخمی اور 5 ڈاکو اور 20سہولت کاروں کو گرفتارکیا گیا۔
Comments are closed.