جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

کچے کے اندھڑ گینگ کے ڈاکوؤں کو کس نے مارا؟ سوالات اٹھ گئے

سندھ کے کچے کے اندھڑ گینگ کے ڈاکوؤں کو کس نے مارا؟ پنجاب اور سندھ پولیس کے کریڈٹ لینے کے لیے متضاد دعوؤں کے بعد سوالات کھڑے ہو گئے۔

گزشتہ روز ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل نے دعویٰ کیا تھا کہ جانو اندھڑ اور ساتھیوں کو رحیم یارخان پولیس نے مارا ہے۔ 

تاہم کچھ گھنٹے بعد ایس ایس پی کشمور نے یہ دعویٰ کردیا کہ اندھڑ گینگ کے ڈاکو کشمور پولیس کے آپریشن میں ہلاک ہوئے۔

یوں ان متضاد دعوؤں کی وجہ سے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

سندھ کے کچےمیں خوف اور دہشت کی علامت بن جانے والا ڈاکو اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو اندھڑ پولیس آپریشن میں مارا گیا۔

جانو اندھڑ اور ساتھیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے پولیس مخبر کی وابستگی پر بھی رحیم یارخان اور کشمور پولیس آمنے سامنے آ گئے ہیں اور  دونوں کا دعویٰ ہے کہ مقتول عثمان چانڈیو ان کا مخبر تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے کچے میں خوف اور دہشت کی علامت بن جانے والا ڈاکو اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو اندھڑ پولیس آپریشن میں مارا گیا تھا۔

کشمور میں کیے گئے پولیس آپریشن میں جانو اندھڑ کے 7 ساتھی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.