وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ ساتھ کچھ وزیر صلح صفائی کی کوشش میں بھی مصروف ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بات چیت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، مل بیٹھ کر مذاکرات سے کوئی حل نکالنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے، یہ نہ ہو آپ دس سال لائن میں لگے رہیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری بولے لڑنا مشکل نہیں لیکن بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے، اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کردیں، جمہوریت انتہائی تقسیم کا نظام نہیں، جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔
Comments are closed.