نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی انٹیلیجنس سروس کا کہنا ہے کہ چند ممالک کی جانب سے ہماری جمہوریت، معیشت اور سول سوسائٹی میں مداخلت کی کوششیں جاری ہیں۔
انٹیلیجنس سروس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کچھ افراد کی طرف سے بڑھتی ہوئی جارحانہ سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ افراد انٹیلیجنس اکٹھی کر رہے تھے اور چند بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھتے تھے۔
جون 2022 تک کا احاطہ کرنے والی رپورٹ کے مطابق یہ افراد نیوزی لینڈ کی قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔
انٹیلجنس سروس کا کہنا ہے کہ ملک میں رہائش پذیر غیر ملکی افراد انٹیلیجنس اکٹھی کرنے کےلیے مقامی شہریوں کو استعمال کر رہے تھے، تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ حکومت کے خلاف انٹیلیجنس جمع کر رہے تھے۔
خفیہ ادارے نے بتایا کہ یہ افراد نیوزی لینڈ کے شہریوں کی حساس معلومات تک رسائی رکھتے تھے اور ملک کی سیاست، نجی شعبے اور سول سوسائٹی میں مداخلت کر رہے تھے۔
Comments are closed.