اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کورونا اور ویکسینیشن سے متعلق غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر پہلی اور دوسری لہر سے زیادہ خطرناک ہے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا وبا انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے، دنیا اور پوری قوم منبر و محراب کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کورونا اور ویکسینیشن سے متعلق غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
Comments are closed.