مشیر داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، دھمکیاں دینے سے بھی آپ ہی کی چوری کا پتا چلتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ رائیونڈ معاملے میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کسی کے نام ٹرانسفر ہوئی، جب چوری پکڑی گئی تو واپس سرکار کے نام منتقل کردی گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام محکمہ مال پنجاب کا ہے لیکن مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر نظر آتا ہے۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ کمال ہے اب گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دینا۔ انہوں نے کہا کہ اعتراض کے لیے عدالت موجود ہے۔
Comments are closed.