جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

کچھ لوگوں کی ضد، انا پاکستان سے بھی بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضد اور انا ملک سے بھی بڑی ہوگئی ہے۔

لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جذبات، نادانی اور ذاتی دشمنی میں ملک دشمنی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، فوج پر تنقید کرنے والے شام، عراق اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں۔

شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ پاکستان، پاک فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزور کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.