جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

کچھ عمومی قسم کے تھریٹ الرٹس ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچھ عمومی قسم کے تھریٹ الرٹس ہیں، موبائل فون سروس سیکیورٹی کے پیش نظر بند کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں 9 محرم کے جلوس کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں ۔

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، مجالسِ عزاء، عزاء داروں کی نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کا پُرامن طریقے سے سلسلہ جاری ہے۔

مراد علی شاہ نے کراچی میں 9 محرم کے مرکزی جلوس روٹ کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورت حال مانیٹر کرنے آیا تھا، کل ہوسکتا ہے حیدرآباد اور سکھر کے دورے پر جاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، اس وقت جو صورتحال ہے اس کیلئے احتیاطی تدابیر کرنا پڑتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میئر پیپلز پارٹی کے نمائندے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر سال بہتری لائیں، لوگوں کو تکلیف کم ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.