whisper hookup hookup agency in singapore hookup Colmar edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کپل دیو، کوہلی اور گنگولی پر برس پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور ویرات کوہلی کے تنازعے کی وجہ سے اُن پر برس پڑے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل دیو نے کوہلی اور گنگولی کے تنازعے پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت کسی پر انگلیاں اٹھانا اچھا نہیں ہے، جنوبی افریقا کا دورہ آ رہا ہے اور براہ کرم اس دورے پر توجہ دیں۔‘

کپل دیو نے کہا کہ ’میں کہوں گا کہ بورڈ کے صدر، بورڈ کے صدر ہیں لیکن ہاں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی ایک بڑی چیز ہے لہٰذا عوام میں ایک دوسرے کے بارے میں بُرا کہنا اچھی بات نہیں ہے، پھر چاہے وہ گنگولی ہو یا کوہلی، دونوں کے لیے یہ بات غلط ہے۔‘

بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’براہِ کرم صورتحال کو کنٹرول کریں اور ملک کے بارے میں ابھی سوچنا بہتر ہے، جو بھی غلط ہوا ہے، وہ بعد میں سامنے آئے گا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ دورۂ جنوبی افریقا سے پہلے تنازع کھڑا کرنا درست ہے۔‘

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے بعد بھارتی کرکٹ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی سیریز میں روہت شرما کو ٹیسٹ سے باہر رکھا گیا جبکہ ویرات کوہلی نے ون ڈے کھیلنے سے معذرت کرلی۔

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں دیے جانے والا ویرات کوہلی کا بیان ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی وجہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوہلی نے کہا تھا کہ میں سلیکشن کے لیے دستیاب تھا، دستیاب ہوں اور ہمیشہ بھارتی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہا ہوں، میں ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے لیے بے تاب تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کا خود کہا سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کا پوچھا اور بتایا کہ میں ون ڈے کا کپتان نہیں ہوں، ون ڈے ٹیم کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، کپتان نہ ہونے کا کہا گیا تو ٹھیک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.