وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحریک انصاف کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر اپنا موقف بیان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کپتان پھر جیت گیا، فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے، عوام کی بھاری تعداد میں شرکت وزیراعظم کی پالیسیوں کی بھرپور تائید ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ اسلام آباد کے تاریخی جلسے سے اپوزیشن کی آنکھیں کھلنی چاہئیں۔ پاکستانی عوام نے خرید و فروخت کی سیاست کو یکسر مسترد کردیا۔
Comments are closed.